یکم مئی سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

یکم مئی سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

بارشوں کا یہ سلسلہ یکم سے پانچ مئی تک ملک کے مختلف علاقوں جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے مغربی سسٹم داخل ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 30 اپریل کی رات سے چار مئی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسی دورانیے میں نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، بونیر، کوہاٹ، پشاور، مردان، کرک، خیبر، گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور چند مقامات پر موسلادھار بار اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔

دو مئی کی رات سے پانچ مئی کے دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، میرپور خاص، خیرپور، تھرپارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ، ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی، جھکڑ، گرج چمک، تیز بارش اور ژالہ باری سے کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ بارشوں سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے، اس کے علاوہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کاشتکار اپنی فصلوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *