بھارت کے پاس دریائوں کا رُخ موڑنے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں، ششی تھرور

بھارت کے پاس دریائوں کا رُخ موڑنے اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں، ششی تھرور

بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریائوں کا رُخ موڑنے کی۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاستدان ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس دریائوں کا رخ موڑنے یا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اگر بھارت نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو یہ اس کی چوائس ہوگی، تاہم معاملہ آگے کہاں جائیگا یہ ہماری چوائس ہوگی، ترجمان پاک فوج

ششی تھرور نے کا کہنا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا بلکہ معطل کیا ہے۔ اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، ہم کل یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پانی کہاں جائیگا؟ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے، یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *