شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش

شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش

اسلام آباد گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے وفاقی دارالحکومت کا موسم خوشگور ہوگیا۔

وفاقی دارلحکومت سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلیات میں تیز ہواووں کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی گرد آلود ہواؤں اور آندھی نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ۔ جس کے باعث مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش متوقع ، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *