کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، آرمی چیف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے منعقد کی جانے والی ہیمر اسٹرائیک ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔ آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جنگی جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں پاک فوج کی آپریشنل مہارت کا مظہر قرار دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورے کے موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: ’’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

آرمی چیف کا وطن عزیز کی خودمختاری اور سلامتی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے۔ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاریاں اور عزم غیر متزلزل ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیمر سٹرائیک ایکسرسائز میں جنگی تیاری، میدانِ جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کو عملی میدان میں جانچا گیا۔ ہیمر سٹرائیک مشق میں کثیر النوع جدید صلاحیتیں استعمال کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق روایتی جنگی حالات کی عکاسی کے لیے نیکسٹ جنریشن فیلڈ انجینیئرنگ تکنیک بھی مشقوں میں استعمال کی گئی ۔

تمام سروسز اور آرمز کے دستوں نے ہم آہنگ جارحانہ کارروائیوں کے دوران غیرمعمولی جنگی ہم آہنگی، پھرتی، اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
فوجی دستوں کی مہارت تربیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔

ایکسرسائز ہیمر سٹرائیک پاکستان آرمی میں نئی ٹیکنالوجیز کو کائنیٹک اور نان کائنیٹک کارروائیوں میں استعمال کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظہر ہے۔

سینئر فوجی قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے اس ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *