جنگ کی باتیں محض دھمکیاں، پہلگام واقعہ بھارتی سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، سابق سربراہ ’’را‘‘

جنگ کی باتیں محض دھمکیاں، پہلگام واقعہ بھارتی سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، سابق سربراہ ’’را‘‘

بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق چیف امرجیت سنگھ دولت نے پہلگام حملے میں جو کچھ ہوا یہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے اس واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان باقاعدہ جنگ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق سربراہ نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فوج سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسی کوئی محدود فوجی کارروائی تو کر سکتی ہے، تاہم جنگ کی باتیں محض دھمکی دینے کے حربے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ بھی پہلگام حملہ کی تحقیقات سے بھاگ گئی، تحقیقات کی درخواست مسترد

امرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ ہر طرف یہی آوازیں سنائی دے رہی ہیں کہ جنگ ہونے والی ہے، لیکن ان کے نزدیک جنگ ہمیشہ آخری اور بدترین حل ہوتی ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے دیگر راستے بھی موجود ہیں، جیسے کہ بیک چینل مذاکرات۔

اس حوالے سے امرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے تنازعات برسوں سے جاری ہیں، اور دونوں ممالک کو خود ہی اپنے معاملات سنبھالنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پہلگام فالس فلیگ: ’’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں بات چیت کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اگر دونوں ممالک براہ راست مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو سعودی عرب، ایران یا متحدہ عرب امارات جیسے ممالک ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں اور ان کی جانب سے بات چیت ممکن ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *