فرانس 24 نیوز نے مودی سرکار کی اے آئی کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب کردی

فرانس 24 نیوز  نے مودی سرکار کی اے آئی کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب کردی

مودی حکومت پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے فرانس 24 نیوز کے مطابق، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک پرانی جوڑی کی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط تاثر دیا گیا۔

فرانس 24 نیوز نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا مودی سرکار کے زیر اثر ان جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ حملے کے بعد لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو بھی جھوٹے مواد سے جوڑا گیا، حالانکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ جعلی مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر ہوا اور غلط بیانی کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک، بھارتی تجزیہ کاروں نے ’مودی سرکار‘ کا بیانیہ جھوٹا قراردیدیا

فرانس 24 نیوز کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ہمدردی سمیٹنے کے لیے اے آئی سے بنائی گئی تصاویر استعمال کر رہی ہے، جبکہ متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے۔ متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی ہے۔ ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی نشانی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے اور پلوامہ کی طرح پہلگام حملے کو بھی دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ جعلی اے آئی تصاویر کے ذریعے عوام کے جذبات بھڑکائے جا رہے ہیں تاکہ پاکستان کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بوکھلاہٹ میں مبتلا مودی سرکار نے ’موچی‘ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیکر گرفتار کرلیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *