دنیا بھر کے سمندر تیزی سے گرم ہونے لگے،ماہرین کی جانب سےخطرے کی گھنٹی بجادی گئی

دنیا بھر کے سمندر تیزی سے گرم ہونے لگے،ماہرین کی جانب سےخطرے کی گھنٹی بجادی گئی

ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا بھر کے سمندر خطرناک حد تک گرم ہو رہے ہیں، اور یہ رجحان دو مخصوص علاقوں میں سب سے زیادہ نمایاں ہے، جو ماحولیاتی نظام اور موسموں میں شدت کا باعث بن رہا ہے۔

موسمیاتی ماہر ڈاکٹر کیون ٹرنبرتھ کی سربراہی میں کی گئی موسمیاتی تحقیق اور سائنسی جریدے جرنل آف کلائمیٹ میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق:جنوبی نصف کرے میں نیوزی لینڈ، تسمانیا اور ارجنٹینا کے مشرقی پانیوں میں تیزی سے سمندر گرم ہو رہے ہیں۔

شمالی نصف کرے میں امریکہ کے مشرقی ساحل اور جاپان کے قریب پانیوں میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔ ڈاکٹر ٹرنبرتھ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اتنی واضح اور خطرناک ہے کہ اسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ گرم ہوتے سمندر:بحری حیات اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کرتے ہیں اورفضا میں نمی بڑھا کر شدید بارشوں اور طوفانوں کا باعث بنتے ہیں۔

تحقیق میں 2000 سے 2023 تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گرمی کی یہ لہریں جیٹ اسٹریمز اور سمندری دھاراؤں میں تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہو رہی ہیں۔ اگرچہ خطِ استوا کے قریب بھی درجہ حرارت بڑھا ہے، مگر ال نینو جیسے قدرتی عوامل اس کو چھپا لیتے ہیں۔

ڈاکٹر ٹرنبرتھ نے خبردار کیا کہ یہ تمام تبدیلیاں انسانی سرگرمیوں سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کا نتیجہ ہیں، جن کی زیادہ تر حرارت سمندر جذب کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *