’گودی میڈیا‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کی حقیقی علامت بن گیا، انڈین صحافی تمام حقائق سامنے لے آئیں

’گودی میڈیا‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کی حقیقی علامت بن گیا، انڈین صحافی تمام حقائق سامنے لے آئیں

بھارتی میڈیا پلیٹ فارم ’نیوزلانڈری‘ نے اپنے ہی ذرائع ابلاغ کے بھیانک چہرے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے لیے لقب ’گودی میڈیا‘ کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حقیقت میں نریندر مودی کی گود میں بیٹھا ہے، دراصل اس کا حکومت کی حمایت میں جانبدارانہ روّیہ اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ثابت کرتا ہے کہ ’گودی میڈیا‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کی حقیقی علامت بن گیا ہے۔

نیوز لانڈری نے بھارتی میڈیا کے چہرے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے غنڈا گردی کی انتہا کردی ہے اور حکومت کی حمایت میں میڈیا سے متعلق تمام اخلاقی قوانین کو بھی روند ڈالا ہے، بھارتی میڈیا نے صحافتی اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔

نیوز لانڈری کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں اینکرکا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ ہوتے ہی صحافتی ایتھکس کو روندتے ہوئے بغیر تحقیق کے اس کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا، اس حملے کا ذمہ دار نہ صرف پاکستان کو ٹھہرایا بلکہ پاکستان کو کھلم کھلا دھمکیاں دینے پر بھی اتر آیا۔

بھارتی میڈیا میں سے کسی نے پاکستان پر فوری حملے کی بات کی تو، کسی نے سر کاٹ کر لانے کی بات کی، کوئی پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کرتا رہا، کسی نے پاکستان کا قصہ ہی تمام کرنے کی بات کی، ایک طرح سے بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی روّیہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سلامتی کونسل کو خط

نیوز لانڈری کے مطابق بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف سخت نفرت انگیز مواد پھیلایا، آج بھی بھارتی میڈیا پر مسلسل پاکستان کے خلاف کچھ بڑا ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے، مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی کے جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔

نیوز لانڈری کے مطابق بھارتی میڈیا پر جعلی پاکستانی ماہرین کو بلا کر ذلیل کرنے اور دھمکیاں دینے کا ٹرینڈ بھی وائرل کیا گیا، ارناب گوسوامی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں کو بھی بلا کر پروپیگنڈا کرنے کی ناکام کوشش کی، ’گودی میڈیا‘  مسلسل مودی کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سوال اٹھانے کے بجائے اسے نظر انداز کررہا ہے۔

نیوز لانڈری کے مطابق ’گودی میڈیا‘ نے مودی سرکار سے نہ تو ناقص سیکیورٹی اور نہ ہی پالیسی فیلیئر سے متعلق کوئی سوال کیا، بھارتی میڈیا نے پہلگام متاثرین کو نظر انداز کرتے ہوئے پوری توجہ پاکستان کے ساتھ جنگ پرمرکوز کردی۔

مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس، پاکستان کا بھارت کو ہرسطح پرمنہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

نیوز لانڈری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کے اس روّیے کے بعد پوری دُنیا بھارتی ذرائع ابلاغ سے نفرت کرنے لگی ہے، بھارتی میڈیا اور بھارتی نیوز چینلز اور اینکرز پورے ملک کے لیے باعث شرمندگی بن گئے ہیں، بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا اس قدر بے نقاب ہوا ہے کہ اب اس پر کوئی یقین کرنے کے لیے تیار بھی نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *