اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کے آغاز کے لئے محمد رضوان اور یاسر خان میدان میں آئے۔ یاسر خان 10 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر علی رضا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے 17 رنز بنائے اور ووڈ کی گیند پر احمد دانیال نے ان کا کیچ تھاما۔
طیب طاہر 22 رنز بناسکے وہ احمد دانیال کی گیند پر اوون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شائے ہوپ نے 23 رنز بنائے اور انہیں جوزف نے اپنی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔
اشٹون ٹرنر کوئی رنز نہ بنا سکے انہیں معاذ صداقت نے بولڈ کیا۔ محمد عامر برکی تین رنز بنا سکے اور وہ بھی معاذ صداقت کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
شاہد عزیز ایک رنز بنا سکے، انہیں علی رضا نے وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ ڈیوڈ ویلے 8 رنز بنا کر احمد دانیال کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
عبید شاہ 3 رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 108 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے تین، لیوک ووڈ اورمعاذ صداقت نے دو دو جبکہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔