مودی بزدل انسان ہے، اسے پہلگام حملےپر معافی مانگنی چاہیے، ستیہ پال ملک

مودی بزدل انسان  ہے، اسے پہلگام حملےپر  معافی مانگنی چاہیے، ستیہ پال ملک

جموں کشمیر کے آخری گورنر ستیہ پال ملک، نے کہا کہ مودی بزدل انسان ہے،  پہلگام حملے پر اسے  ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

عالمی نشریاتی ادارے ’’دی وائر‘‘ نے کہا کہ  پہلگام حملہ بہت بڑا سیکیورٹی فیلئیر ہے۔میری اطلاعات کے مطابق حکومت کے پاس انٹیلیجنس رپورٹس موجود تھیں مگر انھوں نے کچھ نہیں کیا۔

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر، ستیہ پال نےپہلگام حملے کے بارے میں طاقتور ردعمل کےلئے کشمیری عوام کی تعریف نہ کرنے پر بھی مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا، ستیہ پال ملک نے کہا کہ آل پارٹی اجلاس میں شرکت میں مودی کی ناکامی “تکبر” کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کی ہٹ دھرمی، پاکستانی خاندان جبری ہجرت پر مجبور

ستیہ پال ملک  نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے موجودہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔  گورنر منہوج سنہا کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2000کے قریب کشمیری مسلمانوں کی گرفتاریاں مذہبی بنیاد پر کی گئیں۔ مودی بھارت میں ہندو مسلم تقسیم کو جاری رکھ کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے۔

ستیہ پال ملک نے بھارت میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو رپورٹ نہ کرنے پر بھارتی میڈیاکو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  بھارتی میڈیا نے بھارت  کو تباہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ  ستیہ پال ملک بہار، میگھالیہ، گوا اور اڈیشہ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں اور 2019 کے پلوامہ حملے کے دوران جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس 24 نیوز نے مودی سرکار کی اے آئی کے ذریعے حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب کردی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *