پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائنز کو اربوں کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیر لائنز کو اربوں کا نقصان

پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش کو 13 دن ہو گئے ہیں، بھارتی ائیر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 12 دن کے دوران بھارتی ایئرلائنز کی 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دے دیا

ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی کئی پروازیں فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب کے ذریعے پرواز کرنا پڑ رہا ہے۔

ان طویل راستوں کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کے فیول اور دیگر آپریشنل اخراجات میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد اور بنگلور سمیت مختلف شہروں سے روانہ ہونے والی بھارتی ایئرلائنز کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *