لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کردی۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا، دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا، رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکے، ملک بھر میں معمولاتِ زندگی بھرپور طریقے سے رواں دواں ہیں، شہریوں کے جوش و جذبے اور ہمت و حوصلے آسمان کو چھو رہے ہیں، وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔

بہاولپور میں بھارتی جارحیت کے باوجود عوام نے حملے کا نشانہ بننے والی مسجد میں نماز فجر ادا کی ہے۔

بھارت کے رات گئے مرید کے میں مسجد پر کئے جانے والے بزدلانہ حملے کے بعد بھی علاقہ مکینوں کے حوصلے بلند ہیں، صبح ہوتے ہی اپنے کام کاج میں مصروف ہیں اور دکانیں کھول لی ہیں، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے ،کراچی کے شہری پرجوش ہیں اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

بھارتی حملے کے بعد لاہور میں معمولات زندگی رواں دواں ہے، تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور عوام کے حوصلے بلند ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *