قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ، وزیراعظم کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کرینگے

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ، وزیراعظم کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کرینگے

بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ختم ہوگیا، اجلاس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

 قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم دوپہر تین بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک رہے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی بزدلانہ حملے کا جواب ، بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت پر آئندہ کےلائحہ عمل پر غور کیاگیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات کی  تاریکی میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ، بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت ڈرون مارے گرائے۔ پاک فوج نے دشمن کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *