پاک بھارت جنگ ، پاکستان سپرلیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا

پاک بھارت جنگ ، پاکستان سپرلیگ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا

پاک بھارت جنگ کے تناظر میں پی ایس ایل 10 میچز سے متعلق پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایونٹ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر 20 سے زائد حملے کئے جس کے جواب میں فورسز نے بھرپور کارروائی کی اور رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے تباہ کردیئے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 جاری رکھنے کی تصدیق کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، وزیراعظم کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کرینگے

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 7 سے 10 مئی 4 میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں، گروپ اسٹیج کا آخری میچ 11 مئی کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پلے آف مرحلے کا کوالیفائر 13 مئی کو راولپنڈی میں ہوگا، ایلیمینیٹر اور فائنل 14، 16 اور 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *