محکمہ صحت نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ

محکمہ صحت نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ

بھارتی جارحیت کے خدشے پر محکمہ صحت نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیگر طبی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق صوبے کے تمام طبی مراکز کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے، ایمرجنسی ریسپانس پلانز کو فوری فعال کرنے اور عملے کی چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی شیڈول نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دیدیا

محکمہ صحت نے اینٹی بایوٹکس، سرجیکل آلات، برن کیئر سامان اور خون کے یونٹس کے ذخائر کو فوری طور پر مضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے لیے ماہرین نفسیات پر مشتمل ٹیموں کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کوئی فوری خطرہ موجود نہیں، تاہم یہ اقدامات اسٹریٹجک تیاری کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پرامن اور ذمہ دار رویہ اپنائیں، جبکہ تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ افواہوں اور سنسنی پھیلانے سے گریز کریں اور درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

دوسری جانب وفاقی وزارت صحت نے بھی ملک کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *