سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امرتسر پر پاکستان کے حملے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہا کہ پاکستان نے امرتسر پر کوئی حملہ نہیں کیا اور اس ضمن میں بھارتی پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی پراپیگنڈا سختی سے مسترد کردیا، دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے، بھارت کے ٹکڑے ضرور ہوں گے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شروع کی گئی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، ہم دہلی میں خالصتان کا جھنڈا لہرائیں گے، مودی میں ہمت ہے تو روک لے۔
تحریک خالصتان کے رہنما نے مزید کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں پر مودی سرکارکا ظلم انتہا پر ہے۔