بھارت نے شمالی اور مغربی علاقوں میں 2 درجن سے زائد ایئر پورٹس پر اپنی پروازیں معطل کر د یں

بھارت نے شمالی اور مغربی علاقوں میں 2 درجن سے زائد ایئر پورٹس پر اپنی پروازیں معطل کر د یں

پاکستان سے کشیدگی کے باعث بھارت نے شمالی اور مغربی علاقوں میں 2 درجن سے زائد ایئر پورٹس پر اپنی پروازیں معطل کر د یں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بیان میں ہندوستان کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے امرتسر پر حملہ نہیں کیا ،سکھ رہنما نے بھارتی پراپیگنڈا مسترد کردیا

بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک عارضی طور پرمعطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا سرینگر ایئرپورٹ شامل ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈگو نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دی تھیں جبکہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی میڈیا نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ تربیت پر سوال اٹھا دیا

ایئر انڈیا نے لاہور سے قریبی امرتسر ایئرپورٹ کی بندش کے باعث امرتسر سے نئی دہلی جانے والی 2بین الاقوامی پروازوں کا راستہ بھی بدل دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *