پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ سینئر آفیسر فیصل شاہ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی بحریہ اپنی حدود سے آگے بڑھی تو انہیں جواب بھی مل جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سپر سوبک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بیڑا کے پاکستان کی جانب پیش قدمی کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے رئیر ایڈ مرل (ریٹائرڈ) فیصل شاہ نے کہا کہ بھارتی بحریہ اپنے بحری بیڑے کیساتھ اگر اپنی حدود سے آگے بڑھی تو انہیں جواب بھی دیدیا جائیگا۔
سابق نیول سینئر آفیسر فیصل شاہ نے واضح کیا کہ بھارتی بیڑہ پاکستان کی بحری حدود سے آگے 500 میل فاصلے پر انٹر نیشنل واٹرز میں کھڑا ہے اور بھارتی بحریہ کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں جو 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکے۔ رئیر ایڈ مرل (ریٹائرڈ) فیصل شاہ نے کہا اکہ پاکستان بحریہ کا کام پاکستان کے سمندر کی حفاظت ہے اور پاکستا ن بحریہ سمندر میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے آواز کی رفتار سے تیز سپرسونک کروز میزائلوں سےلیس بیڑا پاکستان کی طرف بھیج دیا۔ بھارتی بیڑا پاکستان کے ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر ہے بھارتی اقدامات سے لگتا ہےکراچی پورٹ پر حملےکی تیاری ہے۔
بھارتی بیڑے میں ڈسٹرائر، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین بحری جہاز شامل ہیں ان میں کچھ جہاز جزوی طور پر روسی ساختہ براہموس میزائل سے بھی لیس ہیں۔