پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے بقیہ میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے اور دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز راولپنڈی جبکہ فائنل قدافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔ فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہو گا۔

اس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *