آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ بھارت کو منہ توڑ جواب، افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ بھارت کو منہ توڑ جواب، افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ بھارت کو منہ توڑ جواب ہے، افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر کے دکھایا، الخمد اللہ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا تھا کہ آپ حق پر ہوں تو اللہ کا وعدہ ہے کہ چھوٹی طاقت بھی بڑی طاقت پرغالب آ سکتی ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان اور قوم پوری قوت سے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت پاکستان نے متعدد باربھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، 13 لاکھ بھارتی فوج تمام ترہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتےہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کہا تھا کہ ہم بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہیں، اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الخمد اللہ، آرمی چیف نے قرآن کی آیات پڑھ کر کہا تھا کہ یقیناً کامیابی اورنصرت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ کی نصرت ساتھ ہو تو چھوٹی قوت بھی بڑی قوت پر غالب آ سکتی ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر کس طرح منہ توڑجواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، افواج پاکستان نے اپنے جذبہ شوق شہادت اور عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *