پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچ 17 مئی سے شروع ہوں گے، محسن نقوی کا باضابطہ اعلان

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچ 17 مئی سے شروع ہوں گے، محسن نقوی کا باضابطہ اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی اور اس کا فائنل 25 مئی کو ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کو لے کر کشیدگی کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز کو عارضی طور پر منسوغ کر دیا گیا تھا، تاہم سیز فائر کے بعد صورتحال پرسکون ہو چکی ہے، جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون کے گرکر تباہ ہونے کے بعد کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی حمایت میں ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ لیگ وہاں سے شروع ہوگی جہاں سے اسے چھوڑا گیا تھا۔ ادھر ان کا کہنا ہے کہ تمام 6 فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے جنہیں گزشتہ ہفتے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے ملک سے محفوظ طور پر دبئی بھیجا گیا تھا تاکہ وہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے تحت پاکستان واپس آسکیں۔

توقع ہے کہ فائنل سمیت بقیہ تمام 8 میچوں کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔ جیسے ہی فرنچائزز غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کی تصدیق کریں گی، چیئرمین نقوی کی منظوری کے بعد پی سی بی مکمل شیڈول کا اعلان کرے گا۔

پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی واپس آئیں گے، تاہم آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کچھ ہچکچاہٹ باقی ہے، پی ایس ایل کی واپسی کو نہ صرف کرکٹ کے لیے بلکہ اس خطے کے لیے ایک علامتی حوصلہ افزائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو حالات کو معمول پر لانے کے لیے بے چین ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *