بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی اپنے میڈیا کی فیک نیوز پر برہم، کھری کھری سنا ڈالیں

بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی اپنے میڈیا کی فیک نیوز پر برہم، کھری کھری سنا ڈالیں

بھارتی کرکٹر محمد شامی بھی اپنے میڈیا کی فیک نیوز پر برہم، کھری کھری سنا ڈالیں۔

بھارتی کرکٹر نے فیک نیوز کا اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔ بھارتی صحافی کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد محمد شامی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبر دی گئی تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا

کرکٹر نے سوشل میڈیا پر صحافی کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھے مہاراج! اپنی نوکری کے دن بھی گن لو کتنے رہ گئے، ہمارا بعد میں دیکھ لینا۔

شامی نے مذکورہ صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسے لوگوں نے ہمارے مستقبل کا ستیا ناس کیا ہوا ہے، کبھی تو اچھا بول لیا کرو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معذرت کے ساتھ، یہ آج کی سب سے خراب اسٹوری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *