پی ایس ایل کا میدان دوبارہ سج گیا، کل کراچی کنگز اور پشاور زلمی پنجہ آزمائی کریں گی۔
پاکستان سپر لیگ 10 کا دوسرا سیشن کل سے شروع ہوگا جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین واحد میچ کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد دوبارہ پی ا یس ایل کا آغاز ہو رہا ہے اور لیگ کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی ٹیم لیگ میں 8 میچز کھیل چکی ہے جن میں 5 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پشاور زلمی کے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے وہ 8 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس نے 4 میچز جیتے ہیں اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔