پنجاب حکومت کا 27000 اساتذہ کی بھرتی کی منظوری

پنجاب حکومت کا 27000 اساتذہ کی بھرتی کی منظوری

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نئے اور اپ گریڈ ہونے والے 1961 سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 27000اسامیوں پر بھرتی کی منظوری لے لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نئے اور اپ گریڈ ہونے والے 1961 سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 27000اسامیوں پر بھرتی کی منظوری لے لی۔

نئی اسامیاں سکولوں سے ختم کی گئی44 ہزار کے عوض منظور کی گئی ہیں۔ہائی سے ہائرسکینڈری میں اپ گریڈ ہونے سکولوں کیلئے 4 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں جبکہ ایلمنٹری سے ہائی میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 14 ہزار اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔

اسی طرح پرائمری سے ایلمنٹری میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتےہوئے ریشنلائزیشن سے پر کی جائیں گی۔مذکورہ اسامیاں پر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *