بابراعظم کی جارحانہ بیٹنگ بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکی، کراچی کنگز کی شاندار فتح

بابراعظم کی جارحانہ بیٹنگ بھی پشاور زلمی کو شکست سے نہ بچا سکی، کراچی کنگز کی شاندار فتح

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو23 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب اور محمد حارث بیٹنگ کے لئے آئے، محمد حارث 9 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر جیمز ونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے 31 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور وہ عباس آفریدی کی گیند پر جیمز ونس کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ٹام کوہلرنے 20 رنز بنائے اور میر حمزہ کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

میکس برینٹ نے سات رنز بنائے، بابراعظم نے شاندار 94 رنز بنائے اور وہ رن آئوٹ ہوئے، معاذ صداقت اور حسین طلعت ناٹ آئوٹ رہے، پشاور زلمی مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔ اس طرح یہ میچ کراچی کنگز نے جیت لیا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کی جانب سے بین مکڈرموٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔

بین مکڈموٹ بغیر کوئی رنز بنائے ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

جیمز ونس 72 رنز بنا کر علی رضا کی گیند پر وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار 86 رنز بنائے ان کی اننگز میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے انہیں عارف یعقوب کی گیند پر صائم ایوب نے کیچ آؤٹ کیا۔

عرفان خان دو رنز بنا سکے وہ ووڈ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ اور محمد نبی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا  اور ناٹ آئوٹ رہے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ محمد نبی نے دس گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ مقررہ اوورز میں کراچی کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ عارف یعقوب اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *