انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو اہم وزراء کی سکیورٹی بڑھانےکا حکم دے دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزراء اور سیا ستدانوں کو لاحق عوامی خطرات سے متعلق دہلی پولیس کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں یہ درخواست کی گئی کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکو اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے ۔
ان کے علاوہ وزیراعلیٰ دہلی اور سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے پی نادا اور بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھنشو ترویدی کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک میں بھارتی سیاستدانوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت آخر کیوں پیش آرہی ہے؟ نریندرمودی کے جنگی جنون نے اپنے وزراء اور سیاستدانوں کی زند گیوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے ۔