ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آ گیا

ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ا یشیا کپ 2025 کے ممکنہ بائیکاٹ کی خبروں کو بھارتی کرکٹ بورڈ  نے بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیا ہے۔

بھارتی جارحیت کھیلوں تک جا پہنچی، انڈین کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بی سی سی آئی حکام کے مطابق ا یشیا کپ کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایونٹ کے بائیکاٹ کا کوئی امکان زیر غور ہے۔

بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بی سی سی آئی کی تمام تر توجہ انڈین پریمیئر لیگ  اور آنے والی انگلینڈ سیریز پر مرکوز ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وقت آنے پر ایشین کرکٹ کونسل  کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *