لاہور قلندرز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کے لیے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

27سالہ مہدی حسن کے آئندہ دو روز میں ٹیم کو جوائن کرنے کی توقع ہے۔مہدی حسن زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کی جگہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

آف اسپنر اور نچلے نمبروں پر مفید بیٹنگ کیلئے مشہور مہدی حسن قلندرز کی لائن اپ میں ایک فیصلہ کن مرحلے پر قیمتی بین الاقوامی تجربہ اور مسابقتی برتری کا اضافہ کریں گے۔

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ ہم مہدی حسن مرزا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہنے پر بے حد خوش ہیں،اگرچہ ہم سکندر رضا کی کمی محسوس کریں گے لیکن ان کی قومی ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہیں اور پر اعتماد ہیں کہ مہدی حسن پلے آف مرحلے میں ہماری مہم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *