بھارت اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی آیل اے) کا خفیہ تعلق ایک بار پھر سے بے نقاب اور جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کی ان دیکھی ویڈیو بھارتی یو ٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے جس میں جعفر ایکسپریس سانحہ سے متعلق بی ایل اے دہشت گردوں کو جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق منصوبہ بندی اور ٹریننگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
بھارتی یوٹیوب چینل نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کی تعریف کرتے ہوئے ایک پروپیگنڈا ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) نے قبول کی ہے، جو کہ پاکستان میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے لیے مشہور ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم ہے۔
بی ایل اے، جسے بلوچستان میں کام کرنے والا را کے فنڈڈ پراکسی گروپ کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے، طویل عرصے سے کئی مہلک کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جس میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا اغوا، اور انفراسٹرکچر پر حملے شامل ہیں۔ تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ یوٹیوب چینل جس پر یہ ان دیکھی ویڈیو جاری کی گئی ہے بھارتی خفیہی ایجنسی را سے فنڈڈ ہے۔
اس سلسلے میں، گزشتہ برسوں کے دوران، بی ایل اے کے کارندوں نے علمائے کرام، سرکاری ملازمین، اور سیکورٹی فورسز کے ارکان کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی حلقوں سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
دوسری جانب بھارتی یو ٹیوب چینل کی جانب سے ویڈیو کو سیکورٹی تجزیہ کار اور دفاعی ماہرین اس ویڈیو کو ایک بڑی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دیکھتے ہیں جو مبینہ طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے، دہشت گردی کو ہوا دینے اور علیحدگی پسندوں کے جذبات کو اجاگر کرنے کے لیے پھیلایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا، حکام نے زور دے کر کہا ہے کہ غلط معلومات یا پراکسی دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی یو ٹیوب چینل کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ سے پہلے کیسے بی ایل اے دہشت گردوں کی اس حملے سے متعلق ٹریننگ کی گئی اور کیسے اس حملے کو بھر پور نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا ۔
بھارتی یو ٹیوب چینل میں دکھایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے اس حملے کا نام اپریشن درہ بولان رکھا اور ٹرین کو روکنے اور عام عوام کو یرغمال بنانے سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی ۔ اس حملے میں بی ایل اے دہشت گردوں نے 11 مارچ کو راکٹ لانچرز، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ کے ساتھ ٹرین کے مسافروں کو یرغمال بنایا اور انہیں ٹرین سے نیچے اتار کر یرغمال بنایا گیا۔
بھارتی یو ٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں جعفر ایکسپریس ٹرین سانحہ کئ ایک مکمل عکس بندی دکھائی گئی جس میں مسافروں کو یرغمال بنا کر ٹرین سے اتارا گیا اور پراپیگنڈہ کیا گیا کہ ٹرین میں موجود فوجی جوانوں کو بھی قید میں لیا گیا۔