بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، بچوں کو بطور ڈھال استعمال کیاجانے لگا

بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، بچوں کو بطور ڈھال استعمال کیاجانے لگا

بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے لگی، فتنہ الخوارج کے مکروہ ہتھکنڈوں  کی ویڈیو فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو خوارج  اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کر رہے ہیں، معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنا فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگردانہ حملوں میں  معصوم بچے  جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر مورد الزام سکیورٹی فورسز کو ٹھہرا رہی ہے، معصوم  بچوں کو یرغمال بنا کر دہشتگردانہ حملوں میں ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ایک مکروہ فعل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *