پی ڈی ایم اے پنجاب نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردیں

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردیں

عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے ، اس مناسبت سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے مویشی منڈیوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کاکہنا ہے کہ  منڈیوں میں جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ منڈیوں میں عارضی شیڈز کے قیام کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات کردی ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے ہدایت کی کہ منڈیوں کے مقامات پر ہیلتھ سنٹرز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے اور مویشیوں کیلئے ویٹرنری ہیلتھ سنٹرز بھی قائم کیے جائیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کے امکانات ہیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے گرمی اور ہیٹ ویو سے بچا جا سکتا ہے ، منڈیوں میں مویشی بیچنے اور خریدنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

 یہ بھی پڑھیں : نورمقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار

بیوپاریوں اور عملے کی فوری طبی امداد کے لیے منڈی کی جگہوں پر طبی امدادی مراکز قائم کیے جائیں، ایمرجنسی صورتحال پر ردعمل کے لیے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر موبائل میڈیکل ٹیموں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

پی ڈی ایم اے  نے ہدایت کی ہے  کہ منڈیوں میں دھول کو دبانے کے لیے تمام مقامات پر واٹر اسپرنکلرز یا مسٹنگ فینز کی باقاعدگی سے تنصیب کی جائے ، مویشی منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ہیٹ ویو سے بچاؤ اور حفاظتی تجاویز بارے آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خریداروں اور بیوپاریوں کو ہائیڈریٹ رہنے، سایہ دار علاقوں کا استعمال کرنے، اور کسی بھی ایمرجنسی کی فوری اطلاع دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال کیا جائے ، تمام اضلاع میں ہیٹ ویو ایس او پیز پر عمل درآمد کے بارے میں روزانہ دو بار بریفنگ لازمی فراہم کی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *