آپریشن سندور میں شکست، مودی حکومت کے اپنے شہریوں پر جاسوسی کے الزامات اور گرفتاریاں

آپریشن سندور میں شکست، مودی حکومت کے اپنے شہریوں پر جاسوسی کے الزامات اور گرفتاریاں

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کا  اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے لگی ۔

 مودی سرکار کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر جاسوسی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے لگے ، گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اپنے ہی عوام کی گرفتاری مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے ۔

اپنی ناکامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا سامنا کرنے کے بجائے بھارتی یوٹیوبرز اور ویلاگر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں ، گورداسپور میں دو افراد “آپریشن سندور” سے متعلق معلومات مبینہ طور پر آئی ایس آئی کو دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ، اُتر پردیش پولیس نے بھارتی شہری شہزاد وہاب کو بغیر ثبوت کے “آئی ایس آئی ایجنٹ” قرار دیدیا ۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش کے ساتھ ٹی20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

امرتسر میں دو افراد بھارتی فوجی چھاؤنیوں کی تصاویر شیئر کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ، بھارتی پولیس نے کنپور آرڈننس فیکٹری کے ملازم کو سوشل میڈیا پر پاکستانی جاسوس سے بات چیت کے الزام میں گرفتار کی ۔

پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے والی بھارتی ویلاگر جیوتی ملہوترا کو بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

سیاسی تجزیہ کار کاکہنا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر مودی سرکار اپنی نااہلی اور بدترین پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے،  آپریشن سندور کے بعد بھارت میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھارت کے فاشسٹ ریاست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *