سکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات منظم اور گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات منظم اور گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات منظم اور گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کے نتیجے میں شہری جانوں کا ضیاع ہوا جس کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے پاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں مصروف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کوششوں کو بدنام کرنا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد

آئی ایس پی آر کے مطابق ان الزامات کے جواب میں فوری طور پر جامع تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشارے پر نہ صرف دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں، دہشتگرد شہری آبادی کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں، ، ان کا مقصد سکیو رٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان تفریق پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ اس انسانیت سوز فعل میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *