ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امریکی ناظم الامور کی سانحہ خضدار کی شدید مذمت

ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امریکی ناظم الامور کی سانحہ خضدار کی شدید مذمت

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے کہا کہ  خضدارمیں اسکول بس پر سفاکانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئےخوف کا ‌‌شکارنہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *