وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں آج ایک افسوسناک اور بزدلانہ دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ گھناؤنا حملہ بھارت کے ریاستی سرپرستی یافتہ ایجنٹوں (فِتنہ الہندوستان) کے ذریعے کیا گیا، جسے دنیا اب خطے میں عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خضدار میں بچوں کی اسکول وین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کے خلاف اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، شہباز شریف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے  دعا کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ اسکول جانے والے بچوں پر یہ دہشت گردانہ حملہ انتہائی شرم ناک ہے، بھارت نے شکست کے بعد یہ بزدلانہ شرم ناک حملہ کرایا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے اسکول بچوں پر کئے جانے والے بزدلانہ حملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، کور کمانڈر بلوچستان نے وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور وفد کو بزدلانہ حملہ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم اور فیلڈمارشل کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ فتنہ الہندوستان بھارت سرکار کی حمایت یافتہ نے بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گرد حملے میں 39 بچوں سمیت 53 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *