پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے کہا کہ  پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا سے ملاقات کی، دوران ملاقات صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تعریف کی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے کر رہے ہیں، ان کے درمیان جنگ بندی کرائی ہے، بھارت میں میرا دوست مودی ہے ۔

ٹرمپ کاکہنا تھا کہ میں نے ان دونوں ممالک سے کہا کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑے سے بڑا، گہرے سے گہرا اور بدترین ہوتا جا رہا تھا۔

دوسری جانب  امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سے ملاقات کے دوران ان پر سفید فام اقلیت کی نسل کشی کا الزام لگایا۔

ٹرمپ نے جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات کے دوران ان پر الزام عائد کیا کہ جنوبی افریقا میں سفید فام افراد کی نسل کشی ہو رہی ہے۔

رامافوسا کا کہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ صرف سفید فام نہیں بلکہ تمام طبقات بنتے ہیں، جرائم میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت سیاہ فاموں کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *