سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے ، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں کمی

این ایچ اے کی جانب سے سڑک کی بحالی کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور سیاح قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بابوسر کی طرف روانہ ہوئے۔

علاقے کے عوام اور سیاحوں نے این ایچ اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے خطے کی سیاحت اور معیشت کے فروغ کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6 ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *