مودی سرکار کی انتقامی کارروائیاں، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری شروع

مودی سرکار کی انتقامی کارروائیاں، بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کی مسماری شروع

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد مودی سرکار کی معصوم بھارتی مسلمانوں پر وارجاری ہیں ،  آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے مودی سرکار مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر انکے گھروں پر مسلسل حملے کررہی ہے ۔

ذرائع  کے مطابق حال ہی میں مودی سرکار نے ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھربدر اور انکے گھر مسمار کرنا شروع کر دیے، بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور ویڈیو جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرایا گیا ہے جن میں زیادہ تر مسلمان خاندان مقیم تھے۔

رپورٹ کے مطابق نسل کشی کی جانب بڑھتا بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،  مودی حکومت اس آپریشن کو غیرقانونی بنگلہ دیشی باشندوں کے خلاف قرار دے رہی ہے  تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی واضح مثال ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *