صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے معاشی استحکام میں آئی ایم ایف پروگرام کے کردار کو سراہا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے معاشی استحکام میں آئی ایم ایف پروگرام کے کردار کو سراہا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرضہ پروگرام نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون کردار ادا کیا ہے اور یہ ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت اور وزیراعظم نے جنرل سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نواز دیا

صدر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں جس کی سربراہی مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے شعبہ کے ڈائریکٹر جہاد ازور کر رہے تھے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں آئی ایم ایف کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی میں آئی ایم ایف کے تعاون کو بھی سراہا۔وفد کے ارکان نے معاشی اصلاحات اور آئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ درست سمت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، صدر آصف علی زرداری

وفد کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ اس پروگرام نے افراط زر اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات کو سختی سےمسترد کر دیا

صدر آصف زرداری نے پاکستان کے ساتھ مسلسل حمایت اور تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور قومی معیشت کی بہتری کے لیے وزارت خزانہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *