ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج وفاقی سیکرٹری داخلہ  کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس  کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ اہم  پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یہ پریس کانفرنس آج دوپہر ڈھائی بجے آئی ایس پی آر میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *