پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

پاکستان سٹاک ایکسچینج مثبت زون میں رہنے کے بعد منفی میں تبدیل ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے 5ویں اور آخری روز کاروبار کے شروع پر سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے، 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے کل مائع غیر ملکی ذخائر 16.65 بلین ڈالر تک بڑھ گئے : اسٹیٹ بینک

سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس زلاکھ 18 ہزار 723 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 778 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر کلوز ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ مالی سال 2025- 26 میں گاڑیاں سستی ہونے کی حقیقت سامنے آ گئی

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 16 پیسے کمی ہوئی ہے، ڈالر 282.06 روپے سے کم ہو کر 281.90 روپے پر آگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *