بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فورسز اور آرمڈ فورس کی تعیناتی کی منظوری

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فورسز اور آرمڈ فورس کی تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز میں سکیورٹی انتظامات کیلئے پاک فورسز اورسول آرمڈ فورس کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزارت داخلہ نے رواں ہفتے یعنی 25مئی 2025ء پاکستان کا دورہ کرنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹرصاحبزادہ فرحان نے ٹی 20کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کیلئے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:رستم پاکستان دنگل، فیصل آباد میں جاری سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا

دونوں ملکوں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا شیڈول ہے، ٹی ٹو ئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی اورآخری میچ یکم جون کو لاہورمیں شیڈول ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )محسن نقوی نے دبئی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کو سیریز کے لئے آمادہ کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *