پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، بیشتر اضلاع  میں آج رات  سے بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بشریٰ بی بی کے لئے آواز اٹھانے کی اپیل کر دی

ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کی وجہ سے  کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو گئی ہیں جس سے ملک کے مختلف علاقوں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرمیں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 اور 24 مئی کے دوران گوجرانوالہ، چکوال، منڈی بہائوالدین، جہلم، راولپنڈی، گلیات، مری، اٹک میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

لاہور، قصور، سیالکوٹ ،نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *