سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ان کے ملک کو ان کی ضرورت ہوگی وہ وائٹ بال فارمیٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر نے 119 ٹیسٹ میچز سری لنکا کی جانب سے کھیلے اور 34 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔