حکومت کا خواتین کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے دینے کا اعلان

حکومت کا خواتین کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹرز قرعہ اندازی کے ذریعے دینے کا اعلان

ویب ڈیسک۔ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں محفوظ، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے آئندہ ماہ ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹرز خواتین میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کرے گی۔

اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز فراہم کی جائیں گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو باوقار اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ خود مختار انداز میں روزمرہ کے امور سرانجام دے سکیں۔

یہ فیصلہ صوبائی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت کراچی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جہاں صوبے بھر میں جاری مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک اسکوٹر اور ای وی ٹیکسی اسکیم نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت جون سے الیکٹرک وہیکل ٹیکسی منصوبے پر بھی باقاعدہ کام کا آغاز کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *