صدر ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھارت میں ایپل مینوفیکچرنگ کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاکہ آئی فونز صرف امریکامیں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں،اگر ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
تفصیلات لے مطابق کچھ روز قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے ایپل کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔ واضح رہے کہ امریکا میں سالانہ 6 کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز فروخت ہوتے ہیں، مگر ملک میں کوئی بڑی مینوفیکچرنگ سہولت موجود نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایپل کمپنی کے شیئرز میں 3.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ جبکہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص بھی مندی کا شکار ہوئے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت پر بڑھتا ہوا عدم اعتماد مودی سرکار کی پالیسیوں پر سوالیہ نشان ہے، مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کو امریکی صنعت کے لیے غیر معتبر بنا دیا ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ بار بار امریکی کمپنیوں کو بھارت سے نکلنے اور امریکہ واپس آنے کی تلقین کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا بار بار انتباہ دراصل بھارت پر امریکا کے عدم اعتماد کی نشاندہی کر رہا ہے۔