غزہ جنگ انتہائی ظالمانہ اور بے رحمانہ مرحلے میں داخل، امدادی ٹرکوں کو بھی لوٹ لیا گیا، انتونیو گوتریس

غزہ جنگ انتہائی ظالمانہ اور بے رحمانہ مرحلے میں داخل، امدادی ٹرکوں کو بھی لوٹ لیا گیا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ میں جنگ کے ‘ظالم ترین دور’ کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں طویل اسرائیلی ناکہ بندی میں جزوی نرمی کے باوجود عوام تک خوراک نہیں پہنچ رہی بلکہ ایک درجن سے زیادہ خوراک کے ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ کی پوری پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے اہلکار محمد المغیر نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی اور ملبے تلے دبے افراد کی بڑی تعداد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی اسرائیل کے ظالمانہ ترین حملوں کے بعد بدترین مرحلے کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیل کو انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت دینے اور سہولت فراہم کرنے پر رضامند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں داخل ہونے کے لیے تقریباً 400 ٹرکوں کو کلیئر کیا گیا تھا، جن میں سے صرف 115 ہی اپنے مقام تک پہنچ سکے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اب تک فلسطین میں پہنچنے والی امداد چائے کے چمچ کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی سے فلسطینیوں کی شہادتیں اور تباہی وحشیانہ سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام جمعہ کو کہا کہ اس کے 15 ٹرکوں کو گزشتہ رات جنوبی غزہ میں اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ ڈبلیو ایف پی کے پوائنٹس کی طرف جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کو خرید نہیں رہے ، صرف انتظام سنبھالیں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ

اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی زیادہ سے زیادہ امداد تیزی سے پہنچانے دیں، اس بارے میں بھوک، مایوسی اور بے چینی بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کا باعث بن رہی ہے۔

 کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے

اسرائیلی ناکہ بندی کی بڑھتی ہوئی مذمت کے بعد غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی ترسیل 2 مارچ کے بعد پہلی بار پیر کو دوبارہ شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

غزہ شہر کی بندرگاہ پر پناہ لینے والے ایک بے گھر فلسطینی نے اپیل کی کہ میں باضمیر کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تازہ پانی اور کھانا بھیجیں۔’میری بیٹی آج صبح سے روٹی مانگ رہی ہے، اور ہمارے پاس اسے دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

فلسطینی علاقوں میں سویلین امور کی نگرانی کرنے والے اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے سی او جی اے ٹی نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز 107 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس کی افواج نے غزہ میں ‘فوجی کمپاؤنڈز، ہتھیاروں کے ذخیرے کی تنصیبات اور سنائپر پوسٹوں’ پر حملے کیے ہیں، جبکہ عالمی اداروں سمیت فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نہتے اور معصوم شہریوں پر وحشانیہ بمباری کر رہیں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *