ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف سکھ کمیونٹی نے عالمی عدالت سے رجوع کر لیا

ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے خلاف سکھ کمیونٹی نے عالمی عدالت سے رجوع کر لیا

پاکستان میں سکھوں کے مقدس مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کی کوشش پر دنیا بھر میں سکھ برادری میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں، سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم “موومنٹ اگینسٹ اٹروسیٹیز اَن ریلجیس میناریٹیز”(ایم اے اے  آر) نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے باضابطہ رجوع کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، بھارت نے پاکستان میں سکھوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

آئی سی سی میں درج اپنی شکایت میں تنظیم نے بھارت کے اس اقدام کو مذہبی آزادی پر سنگین حملہ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔’ایم اے اے آر‘ نے کہا کہ بھارت نے 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب ننکانہ صاحب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جسے پاکستان کی افواج نے کامیابی سے پسپا کر دیا۔

سکھ تنظیم نے واضح کیا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت نے سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا ہو۔ 1971 میں بھارت کی جانب سے کرتارپور صاحب پر بمباری اس بات کا ثبوت ہے کہ سکھوں کی عبادت گاہیں بھارت کے عسکری عزائم کا نشانہ بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

’ایم اے اے آر‘ کے مطابق، ’بھارت کی طرف سے ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام پر ڈرون حملہ نہ صرف سکھوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ یہ مذہبی مقامات کو میدانِ جنگ میں تبدیل کرنے کی خطرناک روش کی عکاسی کرتا ہے۔’ تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی یا عسکری کشیدگی کے دوران مذہبی مقامات کو ہر قیمت پر محفوظ رکھا جانا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہیں۔ ’ایم اے اے آر‘ نے عالمی عدالت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا احسن اقدام، بیساکھی تہوار کے لیے 6500 سے زیادہ سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

پاکستانی افواج نے واقعے کے بعد فوری ردعمل دے کر حملے کی کوشش کو ناکام بنایا، تاہم سکھ تنظیم کا کہنا ہے کہ صرف فوجی جواب کافی نہیں، اس واقعے کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *