پاکستان حکومت نے بیرون ممالک سے ڈی پورٹ کئے جانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈ ی پورٹ کئے جانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔
ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کے نام پانچ سال کی مدت کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک بدر کئے گئے افراد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور حکومت اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی۔