پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا راستہ کھلتا ہے تو اعتراض نہیں، عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا راستہ کھلتا ہے تو اعتراض نہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کا اعلانیہ مؤقف ہے ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش پر عالمی برادری کو خبردار کر دیا، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور

عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی نوری ملا ہے نہ ناری اورنہ ہی خاکی۔پی ٹی آئی ایک ہارا ہوا لشکر ہے جس کے پاس مستقبل کا کوئی لائحہ عمل نہیں، پی ٹی آئی کو سمجھ نہیں آرہی کہ اب وہ کیا کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *